تحریک انصاف اور جنوبی اتحاد ایک ہو گئے، معاہدہ طے

ویب ڈیسک – بڑی خبر جنوبی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہو گئے، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15 سے زائد ایم این اے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ دونوں میں معاہدہ طے پا گیا۔

تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب اتحاد میں انضمام ایک معاہدے کے تحت ہوا جس میں تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے 100 دن کے اندر اندر ایک نیا صوبہ بنانا شامل ہے۔

ن لیگ کو دھچکا، جنوبی پنجاب اتحاد کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

معاہدے کی رو سے دونوں جماعتیں مل کر الیکشن میں حصہ لیں گی اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق ہوا۔

معاہدے پر عمران خان، میر بلخ شیر مزاری، خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ نے دستخط کئے۔ اسلام آباد میں ہوئے اس معاہدے کا بنیادی مقصد جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا ارادہ ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.