ممبئی:بالی وڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے فرانس میں جاری دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کینز 2018 میں شاندار ڈیبیو کرکے سب کا دل جیت لیا۔ کینز میں اپنی پہلی ریڈ کارپٹ واک کے دوران کنگنا نے سیاہ رنگ کی سٹائلش ساڑھی زیب تن کی، جسے ہندوستانی ڈیزائنر سبیاسچی نے تیار کیا۔
کنگنا 8 مئی سے 19 مئی تک جاری اس فیسٹیول میں شرکت کریں گی، جبکہ ریڈ کارپٹ پر ان کی واک صرف آج ہوئی۔اس دوران کنگنا نے کہاکہ فلمز میں خواتین اور مردوں کے درمیان برابری پر بھی بات کی۔کنگنا کا کہنا تھا کہ اب چیزیں بہت حد تک تبدیل ہورہی ہیں، اور لوگ آج یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ اگر ایک اداکار اور اداکارہ برابری کا کام کررہے ہیں تو معاوضہ اداکارہ کو زیادہ کیوں مل رہا ہے؟کنگناکے کینز کے ڈیبیو کے انداز کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔