آئرلینڈ پاکستان کو ہرانے کا خواہاں

آئرلینڈ: آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے کہا ہے کہ مقامی کنڈیشنز اور انگلش کاؤنٹی کا تجربہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔افغانستان کی ٹیم اگلے ماہ بھارت کے خلاف اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیلے گی لیکن آئرلینڈ کی ٹیم ڈبلن میں رواں ہفتے 11مئی سے کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے ذریعے کھیل کا سب سے بڑا فارمیٹ کھیلنے والی دنیا کی 11ویں ٹیم بن جائے گی۔2007

کے ورلڈ کپ میں اس نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا لیکن ٹیسٹ کرکٹ ان کے لیے بڑا امتحان ہو گا۔آئرلینڈ کے کپتان سوئنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز کی بدولت پاکستان کے خلاف عمدہ کارکردگی کے لیے پرامید ہیں کیونکہ مئی میں بارشوں کے سیزن اور ٹھنڈ کی وجہ سے گیند بہت زیادہ سوئنگ ہوتا ہے اور یہ بات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں کہ پاکستان سمیت ایشیائی بلے بازوں کو سوئنگ کے خلاف مشکلات پیش آتی ہیں۔

پورٹرفیلڈ نےکہا کہ یہ آئرلینڈ ہے، مئی کا مہینہ ہے لہٰذا یہ میچ ہمارے لیے سازگار کنڈیشنز میں ہو گا۔ تاریخی طور پر دیکھا جائے تو جب برصغیر کی ٹیمیں ان کنڈیشنز میں آتی ہیں تو انہیں ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔پورٹر فیلڈ نے کہا کہ ہم 4روزہ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور یہ ٹیسٹ میچ سے زیادہ مختلف نہیں، ہمارے بیٹسمین اچھی باؤلنگ اٹیک کے خلاف رنز کر چکے ہیں اور ہمارے باؤلرز بھی اچھے بلے بازوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.