شعیب ملک کے دو اہم اہداف

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ انھوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کو اپنے کریئر کے خاتمے کا ہدف بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کھیلنا چاہتا ہوں اور ورلڈ کپ 2019 ایک روزہ کرکٹ کا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے کیریئر میں یہ دو اہم اہداف ہیں اور اگر میں کارکردگی دکھاتا رہا تو پھر میں دونوں عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ لینا چاہوں گا۔شعیب ملک ویسٹ انڈیز میں سی پی ایل 2018 میں حصہ لے رہے ہیں جہاں انھوں نے اپنی گزشتہ ٹیم کو چھوڑ دیا ہے۔

سابق کپتان گزشہ پانچ برس سے سی پی ایل کی ٹیم بارباڈوس ٹرائیڈینٹ کا حصہ تھے لیکن اس مرتبہ وہ گیانا ایمازون ویرئیرز کی جانب سے کھیلیں گے۔خیال رہے کہ شعیب ملک نے 3 نومبر 2015 کو شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ہی ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا۔

انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے لیے میری فیملی سب سے پہلے ہے اور میری نظریں ورلڈ کپ 2019 پر مرکوز ہیں۔

شاہد آفریدی منصور احمد کے علاج کے لئے میدان میں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.