
میگھن مرکل مومی ہوگئیں
لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں شہزادے ہیری کی ہونے والی دلہن اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا۔میگھن مرکل کا مومی مجسمہ اس وقت نصب کیاگیا ہے جب ان کی شادی ہونے والی ہے۔میوزیم کے جنرل مینیجر ایڈورڈ فلر کا کہنا ہے کہ شادی کے قریب آتے ہی لوگوں میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔
شادی کے دن لوگ اپنی پسندیدہ شاہی شخصیت کو مجسمے کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔میوزیم میں نصب مومی مجسمہ نے سبز رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جو مرکل نے اس وقت پہنا تھا جب انہوں نے اپنی منگنی کے اعلان کے بعد شہزادے کے ساتھ پہلا انٹرویو دیا تھا۔مجسمے کے ہاتھ میں مرکل کو شہزادہ ہیری کی جانب سے پہنائی جانے والی ہیرے کی انگوٹھی کی نقل بھی موجود ہے۔میوزیم کی مرکزی مجسمہ ساز سٹیفن مینز فیلڈ نے بتایا کہ ایک مجمسے کی تیاری میں عموماً 6 ماہ کا وقت لگتا ہے تاہم یہ مجسمہ ذرا جلدی تیار کرلیا گیا’کیونکہ ہماے پاس وقت کم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مجسموں کی جسامت کی پیمائش کے لیے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل یہاں نہیں آئے کیونکہ وہ دیگر شاہی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ میوزیم انتظامیہ نے دوسری تکنیکوں سے مجسمے کی پیمائش طے کی۔