پاکستان میں رواں سال سپر باکسنگ لیگ لا رہا ہوں ،عامر خان

کراچی:باکسر عامر خان کاکہنا ہے کہ میں رواں سال پاکستان میںسپر باکسنگ لیگ لارہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پر پاکستانی ٹیلنٹ کو دیکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے لیکن کسی نے اس کی نشان دہی نہیں کی اور امید ہے کہ 2018 پاکستانی باکسرز کے لیے ایک بڑا سال ہوگا۔عامر خان  نے پاکستان سپر لیگ سے اس کے مختلف ہونے کے بارے میں کہا کہ یہ یہ باکسنگ لیگ بھی کرکٹ کی پاکستان سپرلیگ سے مختلف نہیں ہوگی۔

میں نے ٹیموں کے نام بھی تجویز کیے ہیں جن میں اسلام آباد کنگز، لاہور جائنٹس، کراچی ڈیولز، فیصل آباد فالکنز، ملتان تھنڈرز، پشاور ویرئرز اور کوئٹہ اسٹارز شامل ہیں۔ ان کے مطابق ہر ٹیم میں 6 باکسرز ہوں گے جن میں سے 5 مرد اورایک خاتون باکسر ہوں گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.