پشاور ہوٹل میں دھماکہ، 5 افراد لقمہ اجل

 ویب ڈیسک – صوبہ خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے شہر پشاور کے ایک نجی ہوٹل میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں جی ٹی روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہو گیا جس سے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے جب 10 کے قریب لوگ بری طرح جھلس گئے۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریدنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  دھماکہ ہوٹل کی تیسری منزل پر ہوا۔ دھماکہ سے پارکنگ مین کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی جسے ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر بجھانے کی کوششیں شروع کر دی تھی۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.