پاکستان اور آئرلینڈ واحد ٹیسٹ میچ میں آج ڈبلن میں ٹکرائو

ویب ڈیسک – ٹیسٹ کرکٹ میں نو آموز آئرلینڈ آج تاریخ رقم کرنے پاکستان کے خلاف میدان میں اتر رہی ہے۔ یہ آئر لینڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا امتحان ہو گا۔

ٹیسٹ میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے ڈبلن میں شروع ہو گا۔ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد جیت کی امید کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ آئرش کپتان  ولیم پورٹ فیلڈ  بھی تاریخ رقم کرنے کا عزم لئے میدان میں اتریں گے۔

آئرلینڈ کو آج کے میچ میں ولیم پورٹ فیلڈ، آندرے بلبرنی، ایڈجوائس، اوبرائن برادرز (کیون اوبرائن اور نیل اوبرائن)، ٹائرون کین، ٹم مرٹیگ، بوائڈ رینکن، ناتھن، پال اسٹرلنگ، جیمز شینن، سٹورٹ تھامسن، گیری ولسن اور میک برائن کی خدمات حاصل ہوں گی۔

آئرلیںڈ کی ٹیم 2007 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دے چکی ہے۔ دیکھنا یہ کہ کیا آئرش ٹیم  ٹیسٹ کرکٹ کے ٹیسٹ میں پاس ہو سکے گی؟

آئرلینڈ  ٹیسٹ کھیلنے والی دنیا کی 11ویں ٹیم ہوگی۔آئی سی سی نے گزشتہ سال آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس دینے کا اعلان کیا تھا او ڈبلن میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے ذریعے آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلنے والی 11ویں ٹیم بن جائے گی۔ پاکستان نے اس ٹیسٹ میچ کے لیے نوجوان امام الحق اور فہیم اشرف کو ڈیبیو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Image Source: Dunya News

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.