لاہور: پہلی پاکستان سپر کبڈی لیگ کے فائنل میں گجرات واریئرز نے فیصل آباد شیردلز کو 26 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے مات دے کر ٹاءٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میںگجرات وارئیرز اور فیصل آباد شیردلز کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل آئیں۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آغاز میں اچھا کھیل پیش کیا وقفے تک گجرات واریئرز کو صرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں تحسین اللہ نے4 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے گجرات کی برتری میں اضافہ کیا جس کے بعد کھلاڑیوں نے فیصل آباد پر دباؤ بڑھا دیا۔ گجرات واریئرز نے مقررہ وقت ختم ہونے پر مقابلہ 26 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔
پاکستان میں پہلی بار کبڈی لیگ کے انعقاد نے پاکستان کے روایتی کھیل کو ایک نئی زندگی بخشی ہے۔ کبڈی لیگ کے کامیاب انعقاد پر شائقین نے بھی مسرت کا اظہارکیا۔