
خلائی مخلوق‘ ، خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے
گجرات: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جہلم میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی مخلوق‘سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنے خطاب میں خاص کر قومی احتساب بیورو (نیب) پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے جہلم میں ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پیتھالوجی لیبارٹی، اوپی ڈی بلاک اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے افتتاح کے موقع پر یہ باتیں کیں۔انہوںنے مزید کہاکہ تنقید کرنے والے یہاں آکر دیکھیں اور یہ سیکھیں کہ ہسپتال کس طرح بنائے جاتے ہیں اور حکومتوں کو کس طرح غریب عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔
دیگر ممالک اِنہی سنہری اصولوں پر عمل کر کے پاکستان سے آگے نکل گئے، انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ بھرپورمحنت کریں تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر محض ایک سال کے عرصے میں ’پنجاب کی رفتار‘ سے مکمل کی جائے گی۔ ہماری حکومت نے صوبے میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یکسر بدل کے رکھ دیا۔