
پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ: کیا بارش کے بعد آج تاریخ رقم ہوگی؟
ڈبلن: بارش کے بعد پاکستان اور آئرلینڈ درمیان ہونے والے میچ سے کیا آج تاریخ رقم ہوگی۔بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں میں میچ نہیں ہوسکا تھا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کا سٹیٹیس ملنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی ٹیم کے مدمقابل ہوگی جس کے لیے میزبان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کو آسان نہیں لیں گے اور تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
آئرلیںڈ کی ٹیم 2007 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دے چکی ہے۔ دیکھنا یہ کہ کیا آئرش ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کے ٹیسٹ میں پاس ہو سکے گی؟
آئرلینڈ ٹیسٹ کھیلنے والی دنیا کی 11ویں ٹیم ہوگی۔آئی سی سی نے گزشتہ سال آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس دینے کا اعلان کیا تھا او ڈبلن میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے ذریعے آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلنے والی 11ویں ٹیم بن جائے گی۔ پاکستان نے اس ٹیسٹ میچ کے لیے نوجوان امام الحق اور فہیم اشرف کو ڈیبیو کرانے کا اعلان کیا ہے۔
Image Source: INDIA TODAY