
ملتان :مسلم لیگ ن کا فلاپ شو، جیو نے بھی صورتحال مایوس کن قرار دے دی
ویب ڈیسک – کل ہوئے ملتان میں مسلم لیگ ن کے جلسے کو ایک فلاپ شو قرار دیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ ترین قیادت کے سٹیج پر موجود ہونے کے باوجود جلسے میں لوگوں کی تعداد انتہائی کم رہی۔
جیوٹی وی نے رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ جلسہ گاہ میں بمشکل 15 سے 20 ہزار لوگ تھے جبکہ امید کی جا رہی تھی کہ ن لیگ سٹیڈیم کو کھچا کھچ بھر دے گی۔ جبکہ نواز شریف، مریم نواز اور ملتان سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت ملتان میں ہونے کے باوجود وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی۔
اس سے قبل عمران خان نے ملتان میں ایک عظیم الشان جلسہ کیا تھا۔ ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کے لئے صورتحالی انتہائی مایوس کن اور پریشان کن ہے۔
جناب @UmarCheema1 آپ کے مالکوں نے بھی اوپر سے آرڈر لینے شروع کر دیئے
اور میاں صاحب کی مقبولیت کیخلاف سازش شروع کر دی pic.twitter.com/ALNdtxdpb7— گوغلام گو (@mudazir) May 12, 2018