ہاکی لیجنڈ منصور احمد 49 سال کی عمر میں وفات پا گئے

نیوز ڈیسک – پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ جتانے والے گول کیپر منصور احمد 49 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد آج کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ منصور احمد طویل عرصے سے عارضہ قبل میں مبتلا تھے۔

منصور احمد گشتہ کئی ہفتوں سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج تھے، مگر آج صبح سے وہ مصنوعی سانس پر منتقل ہو گئے تھے۔ منصور احمد کا دل صرف 20 فیصد کام کر رہا تھا۔ انہوں نے علاج کے لئے بھارت سے بھی مدد کی اپیل کی تھی۔

منصور احمد کو ڈاکٹروں نے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا کیونکہ ان کا دل نہایت کمزور ہو چکا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں علاج کروانے سے انکار بھی کیا تھا۔ منصور نے 14 سال تک پاکستان کی ہاکی کے میدانوں میں نمائندگی کی اور 1994 میں پاکستان کو ورلڈکپ جتانے میں اہم کر دار ادا کیا تھا۔

اپنے 14 سالہ کئیریر میں منصور احمد نے 338 میچوں میں خدمات کے فرائض سر انجام دیئے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.