نواز شریف کی وفاداری چوری کے پیسے ہے پاکستان سے نہیں: عمران خان

ویب ڈیسک – پاکستان مخالف بیان پرسابق وزیراعظم نوازشریف کو اندرون ملک شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نواز شریف کے حالیہ بیان کو بھارت میں بہت اچھالا جا رہا ہے اور ممبئی حملوں کا الزام ایک بار پھر شدت سے پاکستان پر لگایا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ممبئی حملوں کے حوالے سے بیان ملکی سلامتی کے مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف یہ بات جانتے تھے کے ممبئی حملوں میں پاکستانی ملوث تھے تو انہوں نے اپنی وزارت کے 4 سالوں میں کوئی کارووائی کیوں نہیں کی؟ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی پالیسی کے خلاف ہے۔ ممبئی حملوں کی مذمت پورے پاکستان نے کی۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کی وفاداری چوری کے پیسے سے ہے پاکستان سے نہیں۔ یہ اس دور کے میر جعفر اور میر صادق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر پاکستان کی فوج کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.