وادی نیلم، پل ٹوٹنے سے مرنے والے سیاحوں کی تعداد 11 ہو گئی

مانیٹرنگ ڈیسک – آزاد کمشیر سے ایک انتہائی افسوسناک آئی ہے جہاں، ایک نالے پر عارضی پل ٹوٹنے سے وادی نیلم کی سیر کو گئے 11 سیاح ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ جس وقت پل ٹوٹا اس وقت پل پر 30 کے قریب لوگ گزر رہے تھے۔ جو سب کے سب نالہ جاگراں میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارووائیاں کرتے ہوئے 7 افراد کی لاشیں نکال لی جب کہ باقی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پل پر ضرورت سے زیادہ لوگ جمع تھے جس کی وجہ سے پل وزن برداشت نہ کر پایا اور ٹوٹ گیا۔

Picture: EXPRESS TRIBUNE

پل ٹوٹنے سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج معالجے کے لئےمظفر آباد منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *