
انڈونیشیا: 3 چرچوں پر خودکش حملوں میں 11 افراد ہلاک، 41 زخمی
ویب ڈیسک – آج اتوار کی صبح انڈونیشیا میں 3 مختلف جگہوں پر میسیحی عبادت گاہوں پر خودکش حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ 41 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ یہ حملے انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا کے علاقے سورابیا میں ہوئے۔
انڈونیشیائی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح 3 چرچوں سانتاماریا چرچ، انڈونیشین کرسچن چرچ اور پینٹیکوسٹ سنٹرل چرچ میں اس وقت دہشتگردی حملے ہوئے جب لوگ اتوار کی عبادات کے لئے وہاں جمع تھے۔ یہ حملے صبح 7.30، 7.30 اور 8 بجے ہوئے۔
جزیرہ جاوا کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ تینوں حملے خودکش حملے تھے ۔ دہشتگردوں نے عبادت گاہ میں موجود معصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے۔ دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ایسی اطلاعات آئی ہیں کہ حملہ آوروں کا تعلق ایک خاندان سے تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔
Picture Source: CNN.com