نوازشریف کا ملک دشمن انٹرویو، کل صبح قومی سلامتی کا اجلاس : آئی ایس پی آر

اسلام آباد – سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کا ملک دشمن انٹرویو، قومی سلامتی کا اہم اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ کے ذریعے نوازشریف کے حالیہ انٹرویو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ قومی سلامتی کا اجلاس کل متوقع ہے جس کی وجہ ممبئی حملوں سے متعلق غلط بیان بازی ہے۔

 

یاد رہے کہ نوازشریف نے گزشتہ دنوں ایک ڈان لیکس کے مرکزی کردار سرل المیڈا کو ایک متنازع انٹرویو دیا جس میں انہوں نے 2008 میں ہوئے ممبئی حملوں میں پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

ملک دشمن صحافی سیرل المیڈا کو نوازشریف کاخصوصی پروٹوکول، ویڈیو دیکھیں

نوازشریف کے اس انٹرویو کو لے کر بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور پاکستان کی پوری دنیا میں سبکی ہورہی ہے۔ اندرون ملک نوازشریف کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور نواز شریف کو ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

2008 میں ممبئی حملے پاکستانیوں نے کیے، بھارتی اخبار کا نواز شریف کے حوالے سے دعویٰ

 

پاک فوج سے بغض، نواز شریف نے ملکی سالمیت خطرے میں ڈال دی، محمد مالک

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.