
کرکٹ: پاکستان کی جرسی سے سبز رنگ ہی ختم، وسیم اکرم برہم
ڈبلن – ٹیسٹ کرکٹ ہو یا ون ڈے یا ٹی ٹونٹی سبز رنگ پاکستان کی پہچان ہے۔ لیکن ڈبلن میں ہو رہے پاکستان اور آئرلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں ایک نئی چیز دیکھنے میں آئی پاکستان کی ٹیسٹ جرسی کے سویٹر میں سبز رنگ ہی ختم کر دیا گیا۔
لیجنڈ بائولر وسیم اکرم نے اس بلنڈر کی نشاندہی کی۔ وسیم اکرم نے اس حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبز رنگ پاکستان کی پہچان ہے اور اس طرح سے پاکستان کی جرسی سبز رنگ ختم کر دینا بالکل مناسب نہیں۔ اس بات کی فوری تحقیقات ہونی چاہیئے کہ اس حرکت کا کون ذمہ دار ہے۔
Thank you @wasimakramlive for pointing this out. We are going to seriously inquire into the matter. https://t.co/5FOgzrNAPa
— PCB Official (@TheRealPCB) May 13, 2018
یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سفید رنگ کی یونیفارم استعمال کی جاتی ہے جبکہ اس کے استعمال ہونے والی جرسی پر تمام ممالک اپنے اپنے قومی رنگ کی لائن ضرور استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ ڈبلن میں ہورہے میچ میں استعمال ہونے والی جرسی سے پاکستانی قومی رنگ سبز کو ہی ختم کر دیا گیا ہے۔