میاں صاحب نے جو کہا ملک کے مفاد میں کہا: مریم بھی دشمن کی زبان بولنے لگیں

ویب ڈیسک – ایجنڈا کسی اور کا زبان شریف خاندان کی، باپ تو باپ بیٹی بھی پیچھے نا رہی۔ جی ہاں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی بھی ملک دشمنی میں کسی سے کم نہ نکلی اور ڈھٹائی سے اپنے والد کی ملک دشمنی کا دفاع کرنے لگیں۔

کہتی ہیں “جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا۔ملک کو کیا بیماری کھوکھلا کر رہی ہے میاں صاحب سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔وہ علاج بھی بتا رہے ہیں”

مریم نواز کے اس ٹویٹ کے بعد پہلے سے ہی غم وغصے میں بیٹھے پاکستانی اور بپھر گئے اور مریم نواز کے اس ٹویٹ کی شدید مذمت کی۔

نوازشریف کا ملک دشمن انٹرویو، کل صبح قومی سلامتی کا اجلاس : آئی ایس پی آر

ایک طرف تو مریم نواز ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور دوسری طرف ان کی پارٹی بیانات دے رہی ہے کہ بھارتی میڈیا نے بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

نوازشریف نے گزشتہ دنوں ایک ڈان لیکس کے مرکزی کردار سرل المیڈا کو ایک متنازع انٹرویو دیا جس میں انہوں نے 2008 میں ہوئے ممبئی حملوں میں پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

نوازشریف کے اس انٹرویو کو لے کر بھارتی میڈیا نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور پاکستان کی پوری دنیا میں سبکی ہورہی ہے۔ اندرون ملک نوازشریف کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور نواز شریف کو ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.