کیا غلط کہا جو غدار بنا دیا گیا؟ نواز شریف

مانیٹرنگ ڈیسک – سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے ایسا کیا غلط کہہ دیا کہ مجھے غدار بنا دیا گیا، حق بات کی اور حق بات کرتا رہوں گا۔

نوازشریف اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اسی کو غدار کہا جا رہا ہے جبکہ آئین توڑنے والا ملک سے باہر بیٹھا ہے۔ نواز شریف نے اس موقع پر اپنے اپنے انٹرویو کے تراشے سے کچھ حصہ پڑھا اور صحافیوں سے سوال کیا کہ مجھے بتائیں اس میں کیا غلط تھا؟

میاں صاحب نے جو کہا ملک کے مفاد میں کہا: مریم بھی دشمن کی زبان بولنے لگیں

انہوں نے کہا کہ میں نے سوال کیا تھا 150 لوگوں کو مارنے کے لئے یہاں سے لوگ کیوں گئے؟ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے رحمان ملک، اور پرویز مشرف بھی یہی بات کہہ چکے ہیں۔ پہلی بار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے بارے میں بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کلبھوشن بھارت کا جاسوس ہے اور پاکستان میں جاسوسی کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نوازشریف نے انگریزی اخبار  ڈان کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث تھا۔ ان کے اس بیان کے لے کر بھارت نے طوفان مچا رکھا ہے جبکہ پاکستان میں سابق وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے اس بیان کو ملکی سلامتی کے خلاف کہا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.