بریکنگ: غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 41 فلسطینی شہید 1700 سے زائد زخمی

غزہ – اسرائیلی کی بدترین ریاستی دہشتگری، امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اورافتتاح پر احتجاج کرتے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اب تک 41 فلسطینی شہید جبکہ 1700 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج امریکہ تل ابیب سے اپنا اسرائیلی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی افتتاحی تقریب کر رہا ہے جس کے پیش نظر کم و بیش 35000 فلسطینی امریکہ اور اسرائیل کے اس گٹھ جوڑھ پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اسرائیلی بارڈر کے ساتھ  غزہ کی پٹی پر نہتے احتجاجی فلسطینی یہودی افواج کے ظلم کا اس وقت نشانہ بنے جب اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ شروع کر دی جس سے  اب تک 41 فلسطینی شہید جبکہ 1700 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی حکومت نے آج پیر کے روز ہونے والی اسرائیلی جارحیت کو شدید نسل کشی کا نام دیا ہے۔ امریکہ نے گزشتہ ماہ تمام عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کے اس اعلان کے بعد یورپ سمیت پوری دنیا سے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مگر امریکہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا اور آج امریکی سفارتخانے کا افتتاح کر رہا ہے۔

فلسطینی عوام اور حکومت بیت المقدس کو اپنا اٹوٹ انگ سمجھتے ہیں اور اسرائیلی اور امریکہ کے اس قدام کو عالمی قوانین کے خلاف سمجھتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.