جنرل راحیل نے ایکسٹینشن لینے کی خاطر مریم نواز کو ڈان لیکس سے بچایا: رئوف کلاسرا

ویب ڈیسک -سنئیر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈان لیکس میں نواز حکومت کی جانب سے بہت شور مچایا گیا اور کئی لوگوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈان لیکس کی مرکزی کردار مریم نواز کو بذات خود اس وقت کے آرمی جنرل راحیل شریف نے ذاتی مداخلت کر کے بچایا اور ان کا نام نکل جانے کے بعد مریم کو فون کر کے مبارکباد دی اور ایسا جنرل راحیل نے اپنے عہدے میں ایکسٹینشن لینے کی خاطر کیا۔

رئوف کلاسرا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر کے کردار پر بھی انگلی اٹھا ئی اور کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جنرل رضوان کا کورٹ مارشل ہوتے ہوتے رہ گیا اور انہیں نے اپنی عزت بچائی اور عہدے سے استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ گئے۔ رئوف کلاسرا نے اور کیا انکشافات کئے ویڈیو دیکھیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.