ٹیسٹ کرکٹ میں 100 شکار، محمد عامر کارنامہ سرانجام دیتے ہی ان فٹ
یہ خبر لائیک کریں

ڈبلن – پاکستان کے بائیں ہاتھ بائولنگ کرنے والے فاسٹ بائولر محمد عامر نے ڈبلن ٹیسٹ کے دوران اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے 100 شکار پورے کر لئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 30 ٹیسٹ میچوں میں سر انجام دیا۔ لیکن کارنامہ سر انجام دیتے ہیں محمد عامر کے شائقین کے لئے بری خبر بھی آگئی۔

محمد عامر دوسری اننگز میں بائولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے۔ دوسری اننگز میں محمد عامر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر دوبار گرائونڈ سے باہر گئے۔ وہ گرائونڈ میں واپس آئے تو سہی مگر بائولنگ کروا پائے۔

پاکستان کے بائولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی انجری شدید نوعیت کی نہیں ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ کہ کیا وہ بائولنگ کروا پائیں گے یا نہیں فالحال عامر کے گھٹنے کی برف سے ٹکور کی کی جا رہی ہے۔

ڈبلن ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 130 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنا لئے ہیں اور اسے 139 رنز کی برتری حاصل ہے ۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیون اور برائن نے آئرلینڈ کی طرف سے پہلی ٹیسٹ سنچری داغنے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *