ڈان لیکس: مریم نواز کے نئے بیان نے ملک میں ہلچل مچا دی

ویب ڈیسک – نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آئے دن کوئی نہ کوئی حیران کن بیان دے کر ملک کی مشکلات میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں۔ سرل المیڈا کو متنازعہ انٹرویو کی گرد ابھی بیٹھی نہیں تھی کہ مریم نواز نے گزشتہ ڈان لیکس کے حوالے سے ایسا بیان دے دیا کہ ملک کی سیاست میں ایک پھر کھلبلی مچ گئی ہے۔

آج اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر مریم نواز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈان لیکس کے حوالے سے کہا کہ ڈان لیکس کی خبر درست تھی اور اس کی پاداش میں سزا پانے والے پرویز رشید کو عہدے سے غلط ہٹایا گیا۔ مریم نواز کے تازہ بیان سے ایک بات تو واضح ہو گئی مسلم لیگ ن کی قیادت اب فوج سے براہ راست ٹکر لے رہی ہے اس کے لئے اگر انہیں ملک کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالنا پڑا تو وہ دریغ نہ کریں گے۔

مریم نواز کے حالیہ بیان کی ویڈیو دیکھیں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.