کون غدار، کون محب وطن، کسی کو سرٹیفیکیٹ دینے کی ضرورت نہیں : وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد – پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آج قومی اسمبلی میں آئے اور اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے وزیر اعظم نوازشریف کا دفاع کرتے نظر آئے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کون محب وطن ہے اور کون غدار کوئی کسی کو سرٹیفیکیٹ نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی جو کہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں لیکن نوازشریف کو نااہلی کے بعد بھی اپنا وزیراعظم مانتے ہیں، کا کہنا تھا کہ مخالفین نے نوازشریف کےبیان کو سیاسی مقاصد کے لئے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ مخالفین نے نوازشریف کی ساکھ کو نقصان پہچنانے کے لئے کبھی نیب تو کبھی اخباری تراشوں کا سہارا لیا۔

کیا غلط کہا جو غدار بنا دیا گیا؟ نواز شریف

انہوں نے بار بار ایک ہی بات پر زور دیا کہ جو لوگ نوازشریف کی ممبئی حملوں والی بات کا ایشو بنا رہے ہیں انہوں نے خبر پڑھی ہی نہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ہم اس بات اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کوئی نئی بات نہیں کی ان سے پہلے عمران خان، پرویزمشرف اور کوئی دیگر سیاسی و عسکری شخصیات نے یہ بات کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نوازشریف نے انگریزی اخبار  ڈان کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث تھا۔ ان کے اس بیان کے لے کر بھارت نے طوفان مچا رکھا ہے جبکہ پاکستان میں سابق وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے اس بیان کو ملکی سلامتی کے خلاف کہا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.