آئرلینڈ کو اولین ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست

ڈبلن – پاکستان نے ڈبلن میں ہوئے واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔ یہ آئرلینڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا امتحان تھا۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں امام الحق اور بابر اعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے آئرلینڈ کا دیا 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگر 319 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلئیر کر دی تھی جواب میں آئرلینڈ کی نو آموز ٹیم 130 رنز کی معمولی مجموعے پر آئوٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں آئرلینڈ نے قدرے پہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور کیون او برائن کی سنچری کی بدولت 339 رنز تک سکور پہنچا دیا اور پاکستان کو جیت کے لئے 160 رنز کا ہدف دیا۔

 

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شروع میں پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑائی گئی مگر پھر امام الحق اور بابر اعظم نے گرتی دیوار کو سہارا دیا اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

پاکستان اب آئرلینڈ سے انگلینڈ روانہ ہو گا جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.