تربیلا پاور پلانٹ بند، آدھے سے زیادہ ملک بجلی و پانی سے محروم

ویب ڈیسک – پاکستان کے سب سے بڑے پن بجلی بنانے والے پلانٹ تربیلا اور گدو فنی خرابی کے باعث بند ہوگئے ہیں جس سے آدھے سے زیادہ ملک اس وقت بجلی اور پانی سے محروم ہو گیا ہے۔

ترجمان پاور پلانٹ کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث تربیلا اور گدو پاور پلانٹ اچانک بند ہو گئے ہیں جس سے پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ملک میں شدید گرمی ہے اور اچانک سے بجلی بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تکینکی عملہ فوری طور پر فنی خرابی کو دور کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے امید کی جارہی ہے کہ مرحلہ وار ملک میں بجلی ترسیل بحال کر دی جائے گی۔

اویس لغاری جو کہ پاور ڈویژن کے وزیر ہیں کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کے بریک ڈائون کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.