پی ٹی آئی پگڑی اچھال پارٹی، اس پارٹی کا نہ کوئی کردار ہے نہ نظریہ: نواز شریف

مانیٹرنگ ڈیسک – مسلم لیگ ن کے سابق صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف آج پاکستان تحریک انصاف پر خوب برسے اور تحریک انصاف کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔ اس سوال پر کہ تحریک انصاف نے ان کے بیان کے خلاف کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے نوازشریف ایک دم غصے میں آگئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ نظریہ، یہ ایک گندی زبان والی اور پگڑی اچھال پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے صرف پی ٹی آئی نہیں اور بھی بہت سے کردار ہیں جو وقت آنے پر بتائوں گا۔

نوازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں کچھ نہیں کیا وہاں ان کی حکومت کا پول کھل گیا۔

 

 

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.