رمضان کا چاندنظر آگیا، برکتوں بھرے مہینے کا کل سے آغاز

لاہور – تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کا چاند مبارک ہو۔  رحمتوں اور برکتوں بھرے مہینے کا چاند ملک بھر میں نظر آگیا ، کل جمعرات کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہو گا۔ فرزدان اسلام آج بعد نماز عشا پہلی تراویح ادا کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کا اجلاس آج کراچی میں ہوا، ملک بھر سے چاند کی متعدد شہادتیں ملنے کے بعد کل بروز جمعرات روزے کا اعلان ہو گیا۔ اس بار ملک بھر میں ایک ساتھ روزہ ہوگا۔ ادھر سعودی عرب، یورپ اور دیگر خلیجی ریاستوں میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

روزے کا اعلان ہوتے ہی مسلمانوں نے کل کے روزے کی تیاری شروع کردی، ۔ ملک بھر کی مساجد میں آج رات بعد نماز عشا پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.