ویب ڈیسک – مادر وطن کی خاطر پاک فوج کے ایک اور افسرنے جام شہادت نوش کر لیا۔ گزشتہ رات بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے خلاف کارووائی کے دوران پاک فوج کا ایک کرنل شہید ہو گیا جبکہ4 فوج جوان شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ شہر کے علاقے کلی الماس کے علاقے میں دہشتگر تنطیم لشکر جھنگوی بلوچستان کے خلاف فوجی کارووائی کی گئی ۔ کارووائی میں لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی اور اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
فوجی کارووائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے کرنل سہیل عابد شہید ہو گئےجبکہ دیگر 4 فوجی جوان شدید زخمی بھی ہوئے۔
Image Source: DAWN