سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ:ازبکستان کیخلاف پاکستان فائنل میں ہمت ہار گیا

سپورٹس ڈیسک – روس کے شہر ماسکو میں ہوئے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے پاکستانی بچے فائنل میں ازبکستان سے مات کھا گئے۔ ایک سنسنی خیز میچ کے بعد ازبکستان نے پاکستان کو 5-6 سے ہرا دیا۔

ماسکو میں جب فائنل شروع ہوا تو پاکستان اور ازبکستان دونوں ٹیموں نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کو نہایت ٹف ٹائم دیا۔ پہلے ہالف کے اختتام پر دونوں ٹیموں کا مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا جو کہ دوسرے ہالف کے اختتام تک برقرار رہا۔

میچ کے مقررہ وقت تک برابر ہوجانے پر فیصلہ پینلٹی ککس پر آن پہنچا جہاں پاکستان نے 5 بار گیند کو گول میں پہنچایا جبکہ ازبکستان نے یہ 6 بار گول کر کہ میچ کا فیصلہ اپنے حق میں کر لیا۔

پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عبداللہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاری قرار پائے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.