
اس جیسے لوگ ہمیں مروانے والے ہیں، خواجہ آصف ن لیگ کے غدار قرار
ویب ڈیسک – اختلافات کی دراڑین اب ن لیگ کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی نظر آرہی ہیں۔ ایسے ہی اختلافات ن لیگ کے مشاورتی اجلاس کے دوران دیکھنے میں آئے جب ن لیگ کے دو سنئیر ترین اراکین خواجہ سعد رفیق اور آصف کرمانی نواز شریف کی موجودگی میں ایک دوسرے سے لڑتے نظر آئے۔ آصف کرمانی نے خواجہ آصف پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور انہیں پارٹی کا غدار بنا ڈالا ۔
دنیا نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر آصف کرمانی میں شدید جھڑپ ہوئی ، آصف کرمانی نے چوہدری شیر علی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق جیسے لوگ ہمیں مروانے والے ہیں، ان کا کردار مشکوک ہے، یہ اجلاس کی باتیں کہیں اور جا کر بتاتے ہیں جس پر خواجہ سعد آگ بگولا ہوگئے، انہوں نے شدید احتجاج کیا اور نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال کی سیاسی جدوجہد کا یہ صلہ مجھے دیا جا رہا ہے ، آپ کے ذاتی ملازم میری کردار کشی کر رہے ہیں، جس کے جواب میں آصف کرمانی نے کہا کہ میں کسی کا ذاتی ملازم نہیں، میں نواز شریف کا وفادار اور سیاسی کارکن ہوں، قائد کے حکم پر ڈیوٹی کر رہا ہوں، آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔
اس موقع پر نوازشریف خاموش تماشائی بنے رہےجبکہ خواجہ آصف نے سعد رفیق کی حمایت کی اور نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا کہ کرمانی کا رویہ درست نہیں، انہیں کسی کی کردار کشی کا حق نہیں پہنچتا۔