کوئٹہ: افغان دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 5 خودکش حملہ آور ہلاک

کوئٹہ – دہشت گردوں کا ایک اور بزدلانہ اقدام، بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایف سی سینٹر پر حملے کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارووائی سے 5 افغان دہشت گرد ہلاک  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں ایف سی سینٹر پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی سینٹر کے اندر لے جانے کی کوشش کی، سیکیورٹی پر مامور جوانوں نے فوری طور پر گاڑی پر فائر کھول دیا جسے حملہ آور کوئی بڑا نقصان کرنے میں ناکام ہوگئے۔ جبکہ مقابلے میں 5 حملہ آور ہلاک ہو گئے اور 4 جوان زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پانچوں حملہ آور خودکش تھے اور افغانی معلوم ہوتے ہیں جو بارود سے بھری گاڑی ایف سی سنٹر میں گھسانا چاہتے تھے مگر فورسز نے نہایت مستعدی سے کارووائی کرتے ہوئے پانچوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

زخمی جوانوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

image source: SUCH TV

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *