سپاہی شہید ہو تو لگتا ہے میرے جسم کا حصہ جدا ہو گیا: جنرل باجوہ

راولپنڈی – شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ آج راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے آرمی چیف نے ایک نہایت دل دوز پیغام بھیجا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر غفور نے ٹویٹ کے ذریعے جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ

جب کوئی سپاہی شہید ہوتا ہے تو لگتا ہے کہ میرے جسم کا ایک حصہ جدا ہو گیا، وہ رات گزارنا میرے لیے بہت مشکل ہوتی ہے۔ لیکن ہم وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی کیلئے پرعزم ہیں۔

کرنل سہیل گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں کالعدم تنظیم کے ساتھ مقابلے میں شہید ہوگئے تھے۔ جنرل قمر باوجوہ نے شہید کے جنازے میں شرکت کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 

کوئٹہ: افغان دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 5 خودکش حملہ آور ہلاک

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.