سیالکوٹ: بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری، خاتون اور 3 بچے شہید

سیالکوٹ – بھارتی فوج کا جنگی جنون اور درندگی کی انتہا، سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر سویلین آبادی پر گولہ باری کر ڈالی، فائرنگ اور شیلنگ سے ایک خاتون اور 3 کمسن بچے شہید ہوگئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہئے ہیں۔

آئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جان وقفے وقفے سے فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں وہ شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، پنجاب رینجرز نے موثر انداز میں بھارتی چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی جانب سے پھینکا گیا ایک گولہ پاکستانی حدود میں ایک گھر پر آگرا جس سے خاتون اور اس کے 3 بچے شہید ہو گئے۔ جبکہ دیگر کئی مقامات پر بھی بھارتی فائرنگ سے کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا جواب دیا جا رہا ہے جس میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.