وزیراعظم پاکستان کی تقریر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا: مریم اورنگزیب

مانیٹرنگ ڈیسک – وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان کی پریس کانفرنس کی کوریج کو نہ دکھانے کا فیصلہ میرا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کوئی تقریر نہیں کی تھی وہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو تھی اسے سرکاری ٹی وی پر دکھانا ضروری نہیں تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جسے غیر متوقع طور پر نشر نہیں کیا گیا تھا۔ اس معاملے کو لے میڈیا میں کئی روز سے بحث چل رہی تھی کہ ایسی کیا وجہ ہوئی کہ وزیراعظم کی تقریر نشر نہ کی گئی۔

آج اس موضوع پر خاموشی توڑتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے یہ انکشاف کیا کہ وزیراعظم کی تقریر ان کےحکم نے نشر نہیں کی گئی تھی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *