میں نے اپنے شوہر طلاق لے لی ہے: وینا ملک کا انکشاف
یہ خبر لائیک کریں

شوبز ڈیسک – پاکستان کی نامور اداکارہ اور کمپئیروینا ملک نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہوئی ہے۔ انہوں نے پرگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے چکی ہیں اور اب اپنے بچوں ابرام اور امل کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہیں۔

وینا ملک نے ڈاکٹر عامر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عورت ہونے کے ناطے جو کرسکتی تھی لیکن کچھ معاملات ایسے تھے جنہیں میں میڈیا پر نہیں لانا چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  اپنے کیریئر کے دوران میں نے ٹی وی ، فلم ، ممیکری، پیروڈی اور شادی بھی کرلی ، اب کوئی تمنا نہیں رہ گئی کہ کوئی چیز نہیں کی ۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل بھی وینا ملک اور ان کے شوہر کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد معاملہ میڈیا پر آگیا تھا جس کے بعد مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل نے دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح کروا دی تھی۔ مگر اب وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ عرصے کے بعد ہی انکے شوہر کے ساتھ تعلقات دوبارہ کشیدہ ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی۔

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *