
امریکہ: ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ، 10 طالب علم ہلاک کئی زخمی
ٹیکساس – امریکہ مین فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آگیا، امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ہائی سکول سانٹا فی میں فائرنگ سے کم از کم 10 بچے ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں، پولیس نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے اور ملزم کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ یہ گزشتہ سات دنوں میں امریکہ میں ہونے والا تیسرا فائرنگ کا واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول سانٹا فی میں صبح 7 بج کر45 منٹ پر ایک حملہ آور سکول میں داخل ہوا اور اس اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی ہر طرف افراتفری مچ گئی اور طالب علم جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے پولیس نے سکول کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور ملزم کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق جس وقت سکول میں حملہ کیا گیا اس وقت سکول میں 1400 کے قریب طالب علم موجود تھے۔ مرنے والے طالب علموں کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
Image Source: CNN & The New York Times