سب کو قانون کے مطابق کام کرنا ہوگا، نیب بھی پاکستان کا ادارہ ہے: چئیرمین نیب

لاہور – چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نےلاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کسی انتقامی کارووائی پر یقین نہیں رکھتا۔ نیب بھی پاکستان کا ایک ادارہ ہے یہ کہی باہر سے نہیں آیا۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ اگر آپ نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو آپ کو کس بات کا ڈر ہے؟ نیب الزامات کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کرتا ہے اور اگر تحقیقات میں کچھ ثابت نہ ہو تو کیس بند کر دیا جاتا ہے۔

جسٹس ریٹائیرڈ جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نیب کا اولین اصول ہے کہ ہر چیز قانون کے مطابق ہو

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.