
کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 111 افراد ہلاک، 3 خوش قسمت زندہ بچ گئے
ویب ڈیسک – کیوبا کے شہر ہوانا میں ایک بوئینگ 737 مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے وقت طیارے میں 114 افراد سوار تھے جن میں سے 111 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 خوش قسمت اس فضائی حادثے میں زندہ بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بدقسمت بوئنگ 737 نے کیوبا کہ دارالحکومت ہوانا سے اڑان بھری تھی مگر ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ کیوبا کی سرکاری اعلامیہ کے مطابق جہاز اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد فنی خرابی کے باعث واپس ہوانا ائیرپورٹ پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا اور لینڈنگ کے دوران بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا۔
طیارہ گرتے ہی ریسکیو ٹیمیں طیارہ گرنے کے مقام پر پہنچ گئیں، اس وقت طیارے کا ملبہ آگ کے شعلوں میں گھرا ہوا تھا۔ ریسکیو ٹیمیں 114 مسافروں میں کسی طرح 3 افراد کو زندہ بچانے میں کامیاب ہو گئیں۔ طیارہ گرنے کے بعد آگ کے شعلے کئی میل دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔
Source: CNN & RT