امریکہ: ٹیکساس ہائی سکول فائرنگ میں پاکستانی لڑکی سبیکا شیخ بھی جاں بحق

ویب ڈیسک – گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے اب تک 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی جاں بحق ہو گئیں۔ سبیکا کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کے سانٹا فی ہائی سکول میں تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

سبیکا شیخ کے والد عبدالعزیز نے اپنے گھر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کے سبیکا 2017 میں امریکہ تعلیم حاصل کرنے گئی اور 9 جون کو اس نے وطن واپس آنا تھا۔ اس موقع پر وہ غم کی شدت سے نڈھال نظر آئے۔ سبیکا کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہی نہیں آرہا کہ ان کی بیٹی اب اس دنیا میں نہیں رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک سفید فام نوجوان نے سکول میں گھس کر فائرنگ کر کے 17 طالب علموں کو ہلاک کر دیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق چونکہ نوجوان سفید فام تھا اس لئے اسے تنہائی کا شکار ہونےکی وجہ سے شک کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.