
حضرت محمد ﷺکی وصیت پر حضرت اویس قرنیؓ کوعطا کردہ خرقہ شریف کی استنبول میں نمائش
ویب ڈیسک – قرن شہر سے تعلق رکھنے والے عاشق رسولﷺ حضرت اویس قرنیؓ کا نام سنتے ہی عشق رسولﷺ کی تڑپ دل میں پیدا ہو جاتی ہے۔ حضرت اویس قرنیؓ نے نبی کریم ﷺ سے ملاقات کا شرف کبھی حاصل نہیں کیا مگر پھر بھی صحابی ٹھہرے۔
حضرت محمد ﷺ کی وصیت پر حضرت اویس قرنی کو تحفے کے طور پر دیے جانے والے مقدس امانتوں میں سے خرقہ شریف کی نمائش ماہ رمضان میں شروع ہو گئی ہے۔
ماہ رمضان میں استنبول کی مشہور مسجد ” فاتح” میں خرقہ شریف کی نمائش جاری رہے گی۔
ماہ رمضان کے پہلے جمعے کو خرقہ شریف کو عوام کی زیارت کے لیے رکھ دیا جاتا ہے۔ اس تقریب کا افتتاح استنبول کے مفتی پرفیسر ڈاکٹر حسن کامل یلماز نے دعا سے کیا۔
خرقہ شریف کی زیارت کے لیے لوگ جوق در جوق مسجد تشریف لا رہے ہیں۔
خرقہ شریف کی نمائش صبح نو بجے سے شرو ع ہو کر شام چھ بجے تک جاری رہتی ہے۔یہ نمائش عید کے روز قبل تک جاری رہے گی۔ اس دوران حضرت محمد ﷺ کی ” ثقلِ مبارک” کی بھی زیارت کی جاسکتی ہے۔
یہ خرقہ شریف م 17 ویں صدی میں استنبول لایا گیا تھا جس کی زیارت کےلیے کثیر تعداد میں لوگ اندرون ملک و بیرون ملک سے آتے ہیں۔