آئی سی سی پر تنقید، محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری

سپورٹس ڈیسک – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر تنقید کرنا آل رائونڈر محمد حفیظ کو مہنگا پڑ گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چند روز قبل دیا گیا انٹرویو آل رائونڈر کے لئے مشکلات کا باعث بننے لگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر محمد حفیظ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے، محمد حفیظ آئی سی سی سے بائولنگ ایکشن کلئیر ہونے کے بعد برطانوی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی کا بائولنگ ایکشن کے بارے میں معیار دوہرا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئی سی سی پر طاقتور لوگ اثر انداز ہوتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پاتے ہوئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان سے 7 دن میں جواب طلب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ اپنے کیرئیر میں 3 مرتبہ مشکوک بائولنگ ایکشن کی وجہ سے رپورٹ اور پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔ وہ حال ہی میں دوبارہ ایکشن کلئیر ہونے کے بعد بائولنگ کے لئے صاف قرار پائے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.