
ایس ایس پی ملیر رائو انوار کا عدات پیشی پر AC ٹھیک نے ہونے کا شکوہ
کراچی – نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار ایس ایس پی ملیر رائو انوار کےششکے، عدالت میں پیشی کے دوران پسینے چھوٹ گئے اور اے سی ٹھیک کام نہ کرنے پر شکوہ کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار ایس ایس پی ملیر کو آج کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس دوران رائوانواز بہت ہشاش بشاش اور خوش نظر آئے اور دیگر پولیس والوں کے ساتھ باتیں کرتے رہے۔
پیشی کے دوران کراچی کی گرمی نے رائو انواز کے پسینے چھڑوا دیئے ، رائو انوار نے شکوہ کیا کہ اے سی ٹھیک سے کام نہیں کر رہے۔
یاد رہے کہ ایس ایس پی ملیر رائو انوار پر الزام ہے کہ انہوں نے چند ماہ پہلے ایک پشتون نوجوان نقیب اللہ محسود کو گھر سے اٹھا کر جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا تھا۔ گو کہ رائو انوار اس بات کا انکار کرتے آرہے ہیں لیکن میڈیا میں شور مچنے پر رائو انوار پہلے مفرور ہو گئے بعد ازاں انہوں نے سپریم کورٹ میں از خود گرفتاری دے دی تھی۔