سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے پی پی پی کو خیرباد کہہ دیا

ویب ڈیسک – پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ میں بڑا دھچکا لگ گیا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے باقاعدہ پیپلز پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پیپلزپارٹی سے علیحدگی کا اعلان انہوں نے ایک نجی چینل کے پروگرام کے دوران کیا۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا جوکہ دبنگ سیاستدان ذوالفقار مرزا کی اہلیہ بھی ہیں کے بارے میں کئی روز سے باتیں گردش کر رہی تھی کہ وہ اور ان کی فیملی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ لیکن فی الحال انہوں نے پی پی پی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے سندھ میں احتساب کا نعرہ لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس پارٹی میں جا رہی ہیں مگر جو پارٹی ان کی شرائط پر پورا اترے گی وہ اسی پارٹی میں جانا پسند کریں گی۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ میں حالات زندگی بد سے بدتر ہیں لوگ مر رہے، ہماری جدوجہد بی بی شہید کے لئے تھی۔  انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ کو برباد کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرفہمیدہ مرزا پی پی پی کی جانب سے پاکستان کی پہلی خاتون سپیکر قومی اسمبلی تھیں۔ ان کے شوہر ذوالفقا ر مرزا اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.