
سندھ اسمبلی، نصرت سحر کی جوتا دکھائی پر ہنگامہ آرائی
کراچی – جوتوں کا رواج سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا، نصرت سحر کے جوتا دکھانے پر شدید ہنگامہ آرائی، سپیکر نے نصرت سحت کر ایک گھنٹے کے لئے اسمبلی سے باہر نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق ممبر سندھ اسمبلی ممتار جاکھرانی نے ڈپٹی سپیکر شہلا رضا سے نصرت سحر کی شکایت کی کہ یہ شور کر رہی ہیں جس پر نصرت سحر طیش میں آتے ہوئے نہ صرف جوتا دکھایا بلکہ غیر پارلیمانی الفاظ بھی استعمال کئے۔
نصرت سحر کی اس حرکت پر شہلا رضا جو کہ اجلاس کی کارووائی کروا رہی تھی شدید برہم ہو گئیں اور نصرت سحر کو ایک گھنٹے کے لئے اسمبلی سے باہر نکل جانے کا حکم دیا لیکن نصرت سحر اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ ہوئیں۔ اس دوران سندھ سمبلی کے اجلاس میں شدید بدمزگی اور بد نطمی دیکھنے میں آئی مگر یہ پہلا موقع نے جب سندھ اسمبلی کا اجلاس کسی بدنظمی کا شکار ہوا ہے۔