قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

اسلام آباد – شہر اقتدار میں آج وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرائ نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کو اندرونی و بیرونی طور پر درپیش خطرات پربات ہوئی بالخصوص مشرقی بارڈر پر بھارت کی جانب سے مسلسل فائر بندی کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی پر بات ہوئی اور بھارت کے رویے کی شدید مذمت کی گئی۔

اس دوران ملک میں ہونے والے اہم واقعات کو بھی زیر بحث لایا گیا بالخصوص چند روز قبل آرمی آپریشن کے دوران کوئٹہ میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی سب سے اہم بات پاکستان کے قبائلی علاقوں فاٹا کے مستقبل کے حوالے بات چیت رہی۔ یاد رہے کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا مطالبہ شدت پکڑتا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *