کراچی میں سورج سوا نیزے پر، اندرون سندھ پارہ 50 ڈگری

کراچی – صوبہ سندھ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ جہاں سورج سوا نیزے پر آن پہنچا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں گرمی اپنی انتہا کو پہنچ رہی ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ اندرون سندھ کئی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری تک چڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور گرمی کی یہ لہر آئندہ کئی روز تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی شہر میں سمندر کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہوائیں بند ہو گئی ہیں جس نے شہر کو مزید گرم کر دیا ہے اور گرمی کی یہ لہر آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

دوسری جانب اندرون سندھ حالات کراچی سے بھی بدتر ہیں جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری کی حد کوچھونے کا امکان ہے ۔ شدید گرمی کے باعث انسان اور جانور دونوں ہی بدحال ہوئے پڑے ہیں۔

ماہرین نے رمضان میں گرمی کی وجہ ساحلی ہوائوں کی بندش قراردے دیا ہے اور لوگوں کو تاکید کی جا رہی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *