
حکومت کے پہلے 100 دن، تحریک انصاف نے ایجنڈا پیش کر دیا
اسلام آباد – اگلی حکومت ہماری ، پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018 سے پہلے آنے والی حکومت کا پہلے 100 دن کا پلان پیش کر دیا۔ ملکی سلامتی، صحت، تعلیم ، قانون کی بالادستی پی ٹی آئی کے حکومتی ایجنڈے میں شامل۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ حکومت بننے کی صورت میں پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے پہلے 100 دن کا دے دیا۔ وہ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی کا نظریہ وہی ہے جو پاکستان بنانے والوں کا نظریہ تھا۔
عمران خان نے اپنی حکومت آنے کی صورت میں پہلے 100 کے ایجنڈا دیا جس میں پولیس کو غیر سیاسی کرنا، لوٹی دولت واپیس لانا، ٹیکس اصلاحات، تعلمی ایمرجنسی، نظام تعلیم اور صحت کے شعبے میں اصلاحات لانا سر فہرست ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میری حکومت چلی بھی جائے تو بھی 100 دن کے ایجنڈے پر کام کروں گا، انہوں نے کہا کہ منشور کچھ نہیں ہو سب کچھ ول ہوتی ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم واحد جماعت ہیں جو وفاق کی سوچ رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے ناراض لوگوں کو پہاڑوں سے واپس لا کر قومی دھارے میں شامل کریں گے ۔ شاہ محمود قریشی نے فاٹا کے انضمام کا ایک بار پھر عہد کیا۔