امریکی ماڈل کی 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ خودکشی

نیو یارک (ویب ڈیسک ) 47 سالہ سابقہ امریکی ماڈل سٹیفنی نکولائی نے اپنے 7 سالہ بیٹے کے ساتھ نیویارک کے ایک ہوٹل کی 25ویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔ دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ماڈل اور اس کے سابق شوہر کے درمیان بچے کی کفالت کا کیس چل رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ماڈل سٹیفنی نکولائی اپنے7 سالہ بیٹے کے ہمراہ نیویارک کے ہوٹل میں قیام پذیر تھی۔ سٹیفنی کا اپنے شوہر علیحدگی کے بعد بیٹے کی کفالت کا کیس چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دبائو میں تھی۔ گزشتہ روز سٹیفنی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ ہوٹل کی 25 ویں منزل سے صبح 8 بج کر 15 منٹ پر چھلانگ لگا دی جس سے دونوں ماں بیٹا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

نیویارک پولیس کے مطابق بظاہر یہ اموات خودکشی کا نتیجہ لگ رہی ہیں لیکن ہم اس خودکشی کے پیچھے کے محرکات پر سے پردہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سٹیفنی نکولائی مشہور زمانہ امریکی میگیزین پلے بوائے کی سرورق ماڈل رہ چکی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *